
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت و پائداری پر تاکید کی ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیادہ النخالہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جہموریہ ایران امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں ملت فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔ قالبیباف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت کی حمایت کرتا ہے۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے بھی مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مضبوط اور پائیدار موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی استقامت و پائیداری صیہونی حکومت کی ناکامی کی سب سے اہم عامل رہی ہے اور صیہونی دشمن کے مقابلے میں استقامتی محاذ پوری طرح متحد ہے۔