
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ خفیہ اطلاعات پر گزشتہ 2 ہفتے سے جاری کارروائی کے دوران عرسال کے علاقے سے لبنان اور شام سے تعلق رکھنے والے ایسے 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو دہشتگرد گروہ داعش کے سہولت کار تھے۔
فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں نے داعش سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے اور ان سے کافی مقدارمیں ہتھیار بھی بر آمد ہوئے ہیں۔