ایرانمشرق وسطی

ایران نے کورونا وائرس کا پتہ لگانے والا تھرمل کیمرہ تیار کیا

وزارت دفاع کے ذیلی ادارے ایران الیکٹرانک انڈسٹریز کے چیرمین بریگیڈیئر جنرل شاہ رخ شہرام نے تھرمل کیمرے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کے کیس سامنے آنے کے فورا بعد ایرانی ماہرین نے اس پروجیکٹ پر تیزی کے ساتھ کام شروع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ماہرین نے دفاعی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہائی جدید ترین اسمارٹ تھر مل کیمرہ تیار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درجنوں مراکز میں ٹیسٹ کیے جانے کے بعد مقامی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیے جانے والے اس جدید ترین تھرمل کیمرے کی صنعتی پیمانے پر پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔
ایران الیکٹرانک انڈسٹریز کے چیرمین کا کہنا تھا کہ یہ کیمرہ ایک آن میں بیک وقت کئی افراد کے بدن کا درجہ حرارت ریکارڈ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیمرہ اس وقت ملک کے متعدد ہوائی اڈوں پر نصب کردیا گیا ہے اور اس سے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کی متعدد نالج بیس کمپنیوں نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تشخیص اور معالجے کی چند دواؤں کا کلینیکل ٹیسٹ شروع کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button