
غزہ میں دو اور صحافی شہید، تعداد بڑھ کر 114 ہوگئی
فلسطینی صحافی فواد ابو خماش غزہ میں دیگر چند فلسطینیوں کے ہمراہ صیہونی فوج کے جارحانہ حملوں میں شہید ہوگئے۔ اسی طرح احمد بدیر بھی جو الھدف نیوز ویب سائٹ کے صحافی تھے غزہ کے مرکز ميں واقع دیرالبلح میں، شہدائے الاقصی اسپتال کے اطراف میں شہید ہوگئے جبکہ ان کے ساتھ چند دیگر فلسطینی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی میڈیا کے لوگوں اور میڈیا اداروں کے ایک گروپ نے اپنے شہید ساتھیوں کے لیے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قابض فوج سچائی کو چھپانے اور اپنے جرائم کی خبروں کی کوریج کو روکنے کے لیے میڈیا کو نشانہ بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کےخلاف جارح صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک ایک سو چودہ صحافی شہید ہوچکے ہیں۔