اقتصادیایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر پاکستان کی تاکید

پاکستان نے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے جمعرات ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ عمران خان کی قیادت والی موجودہ پاکستانی حکومت مختلف شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے تہران میں ہوئی اپنی ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو پہلے سے بھی زیادہ فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی وزیرخارجہ کے افغانستان ایران چین اور روس کے دوروں کا ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر مبنی عمران خان کی حکومت کی خارجہ پالیسی کا ایک حصہ قراردیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے سی پیک کو علاقے کا ایک اہم منصوبہ قراردیا اور کہا کہ یہ پروجیکٹ کسی بھی صورت میں کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button