فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں، پاکستان کی فضا مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل سے گونج اٹھی
پاکستان کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں من جملہ مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی نے آج نماز جمعہ کے بعد کراچی، لاہور، راولپنڈی، خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن، پشاور سمیت دوسرے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں ۔ اس کے علاوہ کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور سوات میں بھی ریلیاں نکالی گئیں ۔ جبکہ کوہستان میں شاہراہ قراقرم بلاک کر دی گئی۔
اس موقع پر پاکستان کی فضا اللہ اکبر، مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکہ کے نعروں سے گونج اٹھی۔
احتجاجی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل غاصب ہے اور امریکہ اس کا حامی ہے۔ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور ہم مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام اور فلسطین کی سرزمین پر صہیونی قبضے کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔
#alaqsaoperation
#hamas
#gaza
#pakistan