ایران کے سفیر کی سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں ایران کے سفیر علیرضا عنایتی نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخارجی سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی بحالی، تجارتی مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد اور تجارتی تعلقات بحال کرنے جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران، سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ سیکورٹی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں سنجیدہ ہے۔
دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا عزم
سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخارجی نے بھی کہا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے فریم ورک میں آگے بڑھ رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ہم پرعزم ہیں۔
اس ملاقات میں تعلقات کو فروغ دینے اور سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ایران آنے کی دعوت دینے کے سلسلے میں آیت اللہ رئیسی کا خط، سعودی وزارت خارجہ کو پیش کیا گیا۔
#iran
#saudiaarabia