شام میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر قامشلی کے دیہی علاقے تنوریه الغمر کے عوام نے غاصب امریکی فوجیوں کی ہتک آمیز اور گستاخانہ رویے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے سے امریکی فوجیوں کف فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔
شام کے عوام نے امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
شامی عوام نے یہ مظاہرہ ایسے میں کیا ہے کہ جب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کرد ڈیموکریٹک ملیشا نے کار کی ٹکر سے ایک بچے کی جان لی۔ مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر مظاہرہ کیا اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر کے دہشتگرد گروہ کرد ڈیموکریٹک ملیشا کے عناصر کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔
امریکی فوجی اور ان سے وابستہ دہشتگرد عناصر ایک عرصے سے شمالی اور مشرقی شام میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں اور شام کا تیل لوٹنے کے ساتھ ہی اس علاقے کے باشندوں اور وہاں تعینات شامی فوجیوں و سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات انجام دے رہے ہیں۔