مشرق وسطییمن

سعودی عرب سخت دنوں کا انتظار کرے، یمنی فوج کا انتباہ

یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت اور اس کےاتحادیوں کے تازہ وحشیانہ حملے میں کم سے کم تین بچے شہید ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب یمن کے جوابی ڈرون حملوں کے نتیجے میں جنوبی سعودی عرب کے جیزان اور ابہا کے ہوائی اڈے ایک بار پھر بند ہوگئے ہیں۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مغربی صوبے حجہ کے شہر عبس کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کی تازہ جارحیت میں ایک مکان زمیں بوس اور تین کم سن بچے شہید ہوگئے جبکہ ایک خاتون کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ امدادی اداروں کے مطابق خدشہ ہے کہ بہت سے لوگ تباہ شدہ مکان کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے پیش نظر شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔جارح سعودی اتحاد نے اتوار کے روز یمن کے صوبوں الحدیدہ، صنعا اور صعدہ کے مختلف علاقوں پر گولہ باری بھی کی تھی۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے شہر ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں کو ایک بار پھر ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ کا یہ دوسرا حملہ ہے جس کے بعد مذکورہ ہوائی اڈے بند ہوگئے ہیں۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے اس حملے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں پر یہ حملے قاصف کے ٹو نامی لڑاکا ڈرون کے ذریعے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پورے مشن کے دوران مذکورہ ڈرون طیاروں کو زمینی اسٹیشن سے کنٹرول کیا گیا جس میں پہلے جیزان کے ہوائی اڈے کو اور اس کے بعد ابہا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گہری منصوبہ بندی کے ساتھ انجام پانے والے اس ڈرون مشن کے بعد مذکورہ دونوں ہوائی اڈے بند ہوگئے ہیں۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کو متنبہ کیا کہ اگر اس نے یمن کےمحاصرے اور جارحیت کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے تباہ کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے پچھلے چند روز کے دوران سعودی عرب کے شہروں نجران، جیزان اور ابہا کے ہوائی اڈوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔چند روز قبل یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے صنعا ایئر پورٹ کی بندش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جارح ملکوں کے تمام ایئر پورٹ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائلوں اور ڈرون حملوں کو نشانے پر ہیں۔انہوں نے خبردارکرتے ہوئے کہا تھا کہ جارح ملکوں کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ صنعا ایئر پورٹ کو کھلوانے کے لیے ان ملکوں کے تمام ہوائی اڈوں پر حملے کرکے انہیں بند کرانا یا کم سے کم ان کی سرگرمیوں میں خلل ڈالنا، ہمارے لیے انتہائی آسان ہدف ہے۔اس کے بعد ابہا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گہری منصوبہ بندی کے ساتھ انجام پانے والے اس ڈرون مشن کے بعد مذکورہ دونوں ہوائی اڈے بند ہوگئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کو متنبہ کیا کہ اگر اس نے یمن کےمحاصرے اور جارحیت کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے تباہ کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے پچھلے چند روز کے دوران سعودی عرب کے شہروں کے نجران، جیزان اور ابہا کے ہوائی اڈوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔
چند روز قبل یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے صنعا ایئر پورٹ کی بندش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جارح ملکوں کے تمام ایئر پورٹ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائلوں اور ڈرون حملوں کو نشانے پر ہیں۔
انہوں نے خبردارکرتے ہوئے کہا تھا کہ جارح ملکوں کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ صنعا ایئر پورٹ کو کھلوانے کے لیے ان ملکوں کے تمام ہوائی اڈوں پر حملے کرکے انہیں بند کرانا یا کم سے کم ان کے سرگرمیوں میں خلل ڈالنا، ہمارے لیے انتہائی آسان ہدف ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button