باوجود اس کے کہ امریکہ کے تقریبا سبھی اہم ذرائع ابلاغ دونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حریف جوبائیڈن کے جیتنے کی خبر دے چکے ہیں مگر خود ٹرمپ اب بھی اسے تسلیم نہ کرنے پر مصر ہیں اور انتخابات میں دھاندلی کا دعوا کرکے اس کوشش میں ہیں کہ جیسے بھی اور جس قیمت پر بھی ممکن ہو وائٹ ہاؤس کی چابی مزید چار برسوں تک اپنی جیب میں رکھنے کے لئے کوئی راہ نکال ہی لیں۔