یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نہ صرف اخلاقی و دینی اقدار کا پابند نہیں ہے بلکہ قبل از اسلام ، عرب اقدار پر بھی عمل نہیں کرتا۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان عبد السلام نے صنعا میں چین کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ جارح ممالک جس طرح فوجی لحاظ سے شکست کھا چکے ہیں اسی طرح یمنی عوام کا وحشیانہ محاصرہ کر کے اخلاقی لحاظ سے بھی نہایت پستی و ناکامی کا شکار ہو چکے ہیں۔