شام کے مضافات میں واقع امریکی فوجی اڈے میں دھماکہ
ارنا کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی یہ آواز جمعے کے دن سنی گئی ۔ اس خبر کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
جمعرات کی شام کو بھی خبری ذرائع نے عراق کی اربیل ایئرپورٹ کے مضافات میں امریکی فوجیوں پر ڈرون حملے کی خبر دی تھی ۔ حالیہ دنوں میں عراق اور شام میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور راکٹوں کے متعدد حملے ہوچکے ہیں۔
عراق کی اسلامی استقامت نے المعمدانی ہسپتال پرصیہونی حکومت کے حملے کے بعد امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ آج کے بعد عراق کی سرزمین میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے شروع کر دیئے جائيں گے۔ گزشتہ چند دنوں میں شام میں واقع عین الاسد چھاؤنی، العمرآئل فیلڈ اور الشدادی پر متعدد حملے کئے گئے۔