ایرانمشرق وسطی

ایران کسی بھی سیاسی اورغلط پروپیگنڈے کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے شہری کو بھی دیگر مجرموں کی طرح اپنی سزا کی مدت پوری کرنی پڑےگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی شہری کو بھی دیگر مجرموں کی طرح اپنی سزا کی مدت پوری کرنی پڑےگی اور ایران کسی کے غلط پروپیگنڈے کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔ سیدعباس موسوی نے آسٹریلیائی ذرائع ابلاغ میں آسٹریلیا کی خاتون شہری مور گیلبرٹ کے بارے میں شائع شدہ خبروں کے بارے میں کہا کہ آسٹریلیا کی خاتون شہری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور جرم ثابت ہونے پر ایرانی عدالت نے اسے سزا دی ہے اور وہ اپنی سزا کی مدت کاٹ رہی ہے اس کے مقدمہ میں تمام قوانین کا لحاظ و خیال رکھا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ ایران کسی کے سیاسی پروپیگنڈے کے سامنے تسلیم نہیں ہوتا اور آسٹریلیا کی شہری بھی اپنی سزا کی مدت دیگر مجرموں کی طرح پوری کرےگی۔

سیدعباس موسوی نے کہا کہ رائے عامہ آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے ایرانی شہری محترمہ نگار قدس کنی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کو فراموش نہیں کرےگا جسے آسٹریلیا نے بے جرم و خطا 27 مہینے تک قید میں رکھا اور جس کے ہاں قید ہی کے دوران پیدائش ہوئی اور شیر خوار بچے کو ماں سے الگ رکھا گیا۔ عباس موسوی نے کہا کہ آسٹریلیا نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئےآخرکارمحترمہ نگار قدس کنی کو امریکہ کے حوالے کردیا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی شہری مور گیلبرٹ کو اس ملک کے دیگر دو شہریوں جولی کینگ اور مارک فرکین کے ساتھ رواں سال کے اوائل میں ایران میں جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے مور گیلبرٹ کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ دیگر دو افراد کو رہا کردیا تھا جو اپنے ملک چلے گئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button