ایشیاپاکستان

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ

An explosion near a vehicle of security forces in Peshawar

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر فرنٹیئر کور کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کس آواز دور دور تک سنائی دی ہے۔
ایس پی ورسک کے بیان کے مطابق مچنی سے مہمند رائیفل کی گاڑیاں پشاور آ رہی تھیں، ساڑھے دس بجے مہمند رائیفل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 دیگر اہلکاروں کی زخمی ہونے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں میں 2 سویلین بھی ہیں۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
سی سی پی او پشاور اشفاق انور کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا خودکش نہیں لگتا، بارودی مواد روڈ کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے کے فوری بعد علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

 

#pakistan

#peshawar

#blast

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button