ایرانمشرق وسطی

عرب امارات کو فلسطینی کاز سے خیانت کا جواب دینا ہو گا: عدلیہ کے سربراہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے امارات کے اسرائیل کے ساتھ حالیہ معاہدے کو اسلام، مسلمانوں اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ بڑی غداری اور خیانت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک غیرتمند مسلمان اور امارات کے عوام شیشہ کے محلوں میں رہنے والے اماراتی حکام کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور متحدہ عرب امارات کو اپنی اس خیانت کے لئے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

سربراہِ عدلیہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کی کمزور پوزیشن اور زوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب، ایرانی عوام اور اسلامی مزاحمت کا گزشتہ 40 برسوں سے امریکہ کے ساتھ مقابلہ جاری ہے، انقلاب اسلامی نے ہر سطح پر امریکہ کو شکست سے دوچار کیا ہے اور ایران نے حالیہ دنوں میں سکیورٹی کونسل میں بھی امریکہ کو تاریخی شکست دی ہے۔

حجت الاسلام رئیسی نے کہا کہ امریکہ کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ روزبروز زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ایران کے اعلیٰ عہدے دار نے کہا کہ سخت ترین صورتحال میں بھی ایران فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور ہم فلسطینی عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button