ایرانمشرق وسطی

ہنیہ کا حتمی فتح تک مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم/ ایران حق کا علمبردار ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام خط میں حماس کے وفد کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی عوام کی بھر پور حمایت اور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئےمزاحمت کا سلسلہ حتمی فتح تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ نے اپنے خط میں ایران کو حق کا پرچم دار اور علمبردار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تمام ، مظلوم اقوام اور حریت پسندوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم ایران کے حق پسندانہ مؤقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے خط میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اللہ تعالی کا سپاسگزاراور شکر گزار ہوں جس نے ہمیں آپ جیسا عظيم الشان ، حکیم اور مدیر و مدبر رہبرعطا کیا ہے ۔ اللہ تعالی آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے اور آپ کو تمام بلاؤں اور دشمن کے مکر و فریب اور شر سے محفوظ رکھے۔ اسماعیل ہنیہ نے حماس کے وقد کا رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی حکام کی طرف سے شاندار استقبال پر بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button