مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد امریکہ اور یورپ کی تسلط پسندانہ پالیسی کا حصہ ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی قرارداد ایران کے دشمن ممالک کی اطلاعات پر مبنی ہے جسے ایران رد کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری ادارے کی قراردادوں کو سیاسی اغراض و مقاصد پر نہیں بلکہ حقائق پر مبنی ہونا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ قرارداد ایسے ممالک نے پیش کی جن کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں ۔