ایشیادنیامشرق وسطی

فلپائن میں دہشت گردانہ دھماکے، درجنوں ہلاک اور زخمی

رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکے فلپائن کے جنوبی شہر جولو میں ہوئے ہیں۔ ان دہشت گردانہ دھماکوں میں سے ایک کو خود کش دھماکہ بتایا جا رہا ہے جسے ایک خود کش خاتون نے انجام دیا ہے۔

فلپائن کی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ رچرڈ گورڈن نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ ملک کے جنوبی صوبے کے دارالحکومت سولو میں دوپہر کے وقت ہوا۔ سینیٹر رچرڈ گورڈن نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک موٹر سائیکل ایک فوجی ٹرک کے قریب جا کر پھٹ گئی۔ موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد آئی ای ڈی رکھا تھا۔ یہ دھماکہ ریڈکراس کے دفتر کے قریب ہی ہوا ہے۔

پہلے دھماکے میں پانچ فوجی اور چار عام شہری ہلاک ہوئے۔ اس دھماکے کے بعد حکام علاقے کو گھیرے میں لے رہے تھے کہ اچانک دوسرا دھماکہ ہوا جسے ایک خودکش خاتون نے انجام دیا۔ اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ دونوں دھماکوں میں مجموعی طور پر چوبیس فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button