رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی فوج نے پہلی مرتبہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کے مزید 29 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد آذربائیجان کی فوج کے ساتھ ہونے والی جنگ میں مجموعی طور پر اب تک 633 فوجی مارے گئے تاہم آرمینیا کی فوج نے دعوی کیا کہ آذربائیجان کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے تباہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 27 ستمبر سے قرہ باغ کے متنازعہ علاقے میں آرمینیا اور آذربائیجان کی افواج کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوا تھا اور کہا جا رہا ہے کہ ان جھڑپوں میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین 1990 کی جنگ میں تقریبا 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔