بحرینمشرق وسطی

اسرائیل کے ساتھ سفارتی معاہدوں کے خلاف بحرینی عوام سڑکوں پر نکل آئے

ہمارے نمائندے کے مطابق چند گھنٹے قبل ہی بحرینی اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان سات سفارتی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی خبریں جاری کی تھیں۔

بحرینی ذرائع ابلاغ سے اس خبر کے نشر ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی اس ملک کے غیور عوام سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل آئے اور انہوں نے امریکہ مردہ بادہ، اسرائیل مردہ باد اور شاہی حکومت مردہ باد کے نعرے لگا کر اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کی بحالی کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے ہاتھ سے لکھے ہوئے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر، اے قاتلوں دفع ہوجاؤ، بحرین میں تمہیں امان نہیں دیں گے، گو آل خلیفہ گو ، جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر عرب اور اسلامی دنیا کی خاموشی کی مذمت میں بھی نعرے لگا رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button