مشرق وسطیعربفلسطین

رفح میں ایک ایک دانے کے محتاج ہوئے بچے، ورلڈ سینٹرل کچن کی سرگرمیاں معطل

Children in need of food in Rafah, activities of World Central Kitchen suspended

مارگریٹ ہیرس نے الجزیزہ ٹی وی سے گفتگو ميں کہا کہ صیہونی فوجی صحت کے مراکز پر تسلسل کے ساتھ حملے کررہے ہیں ۔

انھوں نے حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں سمجھ پارہے ہیں کہ اسرائیل اسپتالوں اور ایمبولنسوں پر کیوں حملے کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے یہ انتباہات ایسے وقت میں دیئے جارہے ہیں کہ صیہونی حکومت نے منگل کو بھی رفح میں فلسطینی مہاجرین کے خیموں پر بمباری کردی جس میں عورتوں اور بچوں سمیت  درجنوں بے گںاہ فلسطینی مہاجر شہید اور زخمی ہوگئے۔

صحت کی عالمی تنظیم نے ایک بیان جاری کرکے رفح میں  فلسطینی مہاجرین  کے کیمپوں اور ان کے خیمپوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button