افغانستانایشیا

کابل میں جشن نوروز کی تقریب پر دہشت گردانہ حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جشن نوروز کی تقریب پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم چھے افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے-

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں درگاہ کارتہ سخی میں جشن نوروز کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران مجمع پر متعدد راکٹ فائر کئے گئے- اس حملے میں کم سے کم چھے افراد جاں بحق اور تئیس دیگر زخمی ہو گئے- جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں-

حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے درگاہ کارتہ سخی میں جشن کی تقریب میں شرکت کے لئے جانے والوں کو وہاں جانے سے روک دیا اور علاقے کا محاصرہ کر لیا-

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں جشن نوروز کی تقریب پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اپنے گھناؤنے اقدام سے ہمارے متعدد ہم وطنوں کو شہید اور زخمی کر دیا- اشرف غنی نے کہا کہ دہشت گردوں نے اپنے اس طرح کے وحشیانہ اقدام سے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ افغان عوام کے امن و سکون کے دشمن ہیں-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button