
ایران میں طیارہ حادثہ، 3 افراد شہید
تبریز کے ہلال احمر کے صدرحمید منجم کا کہنا ہے کہ بد قسمت طیارہ میلاد اسکول کی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں 2 پائلٹ اور ایک عام شہری شامل ہے۔ جس وقت طیارہ اسکول کی دیوار سے ٹکرایا اس وقت اسکول میں کوئی نہیں تھا۔