آناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجدالأقصی کے خطیب شیخ عکرمه صبری نے عرب امارات کے حکام کی جانب سے اسرائیل کا قومی ترانہ پڑھنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے قومی ترانے میں کچھ اس قسم کے جملے ہیں کہ صیہونی، ارض فلسطین، شہر قدس اور تیسرے اسلامی مقدس مکان مسجدالأقصی کے مالک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عرب امارات میں بہت سے لوگ اسرائیل کا قومی ترانہ پڑھتے ہیں جو ان کی جہالت یا پھر اسرائیل سے محبت کی نشانی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران اسرائیل کی عرب امارات کے ساتھ روابط کی برقراری کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے کہ جس میں ایک اماراتی شہری اسرائیل کا ترانہ گنگنا رہا ہے جس پر صیہونی حکام نےخوشی کا اظہار کیا۔