سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کھل کر کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات برقرار کرنا سعودی حکام کے سیاسی ویژن میں شامل رہا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا منصوبہ ایک زمانے سے سعودی حکام کے مد نظر رہا ہے اور یہ منصوبہ پہلی بار سن انیس سو بیاسی میں فہد بن عبدالعزیز آل سعود نے پیش کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ریاض کا ویژن یہ ہے کہ اسرائیل اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر برقرار کرے اور کسی نتیجے پر پہنچنے کے لئے فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کرے۔
سعودی وزیر خارجہ نے حال ہی میں G20 کے اجلاس کے موقع پر کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری اور ایک مستقل امن سمجھوتے کے حصول کا ہمیشہ حامی رہا ہے۔