سیکڑوں کی تعداد میں عراقی عوام نے دارالحکومت بغداد کے التحریر اسکوائر پر جمع ہو کے اپنے ملک میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کی موجودگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں عراقی عوام نے دارالحکومت بغداد کے التحریر اسکوائر اور پل الطابقیہ پر جمع ہو کے اپنے ملک میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کی موجودگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور عراق سے ان کو نکال باہر کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر عراقی سیکورٹی اہلکاروں کو وسیع پیمانے پر تعینات کر دیا گیا تھا۔
عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی دہشت گردوں کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عراق سے امریکی دہشتگردوں کا انخلا اس ملک کے عوام اور مختلف سیاسی جماعتوں کا اہم ترین مطالبہ ہے۔