دنیافلسطینیورپ

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری

المیادین کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے کل رات غزہ پٹی کے الزیتون علاقے پر ہونے والے حملے میں جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

غزہ پٹی پر حملہ ایسے میں ہوا کہ صیہونی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ غزہ سے مقبوضہ علاقوں پر کئی راکٹ داغے گئے۔

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے امریکی حکام کی جانب سے فلسطین کے لئے ٹرمپ کے منصوبے کی رونمائی کے موقع پر کہا تھا کہ فلسطین کی استقامتی تحریکیں غرب اردن پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کو اس کے فیصلے پر پشیمان کر دیں گی۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب کورونا وائرس خطے اور پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے اس علاقے کے فلسطینیوں کو پہلے ہی ادویات اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور ہر لمحے اس علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ موجود ہے –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button