دنیامشرق وسطییمن

یمن، انصاراللہ کی پیشقدمی پر اقوام متحدہ کے نمائندے کیجانب سے جارح فریقوں کیساتھ اظہار یکجہتی

سعودی نیوز چینل الحدث کے مطابق اس ملاقات کے دوران یمن میں سعودی شاہی حکومت کے سفیر محمد آل جابر محمد بن سعید نے مأرب میں انصاراللہ یمن کے بڑھتے حملوں اور تیزرفتار پیشقدمی کا جائزہ لیا ہے۔

اس ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا تھا کہ انصاراللہ یمن شہر مأرب میں (جارح سعودی حلیفوں کے خلاف) جاری اپنے حملوں کو فورا بند کر دے۔

مارٹن گریفیٹس نے یمنی نہتے عوام پر سعودی شاہی رژیم کی وحشیانہ بمباری کی جانب اشارہ کئے بغیر تاکید کی ہے کہ مأرب میں (جارح فورسز کے خلاف) جاری انصاراللہ یمن کا آپریشن نہ صرف امن عمل کے لئے ایک خطرہ ہے بلکہ اس کے باعث بے گھر یمنی شہریوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے سعودی سرحد کے ساتھ منسلک صوبے مأرب میں جارح سعودی فورسز کی حلیف منصور ہادی فورسز کے خلاف ایک وسیع آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے دوران انصاراللہ اپنی تیز پیشقدمی کے باعث اب شہر سے صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ چکی ہے جبکہ قبل ازیں یمنی قیادت کی جانب سے بارہا تاکید کی جا چکی ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ جارح فورسز کی طرفداری میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button