اسلام آباد میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج صبح دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔