مشرق وسطییمن

یمنی بحران کے حل کے لئے قومی آشتی کا ورکنگ گروپ تشکیل

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے ملک کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل اور قومی آشتی کے لئے بیس افراد پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کونسل کے اجلاس میں کہا کہ بیس افراد پر مشتمل یہ ورکنگ گروپ وسیع البنیاد قومی آشتی اور یمن کے بحران کے حل کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ مہدی المشاط نے یمن میں سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جارح ممالک اپنے فوجی ساز وسامان اور کرائے کے فوجیوں سے یمن کے عوام کا خون بہارہے ہیں اور وہ اس ملک میں امریکی اور برطانوی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یمن پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں اور اس ملک کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی شہریوں کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button