صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے شمالی سرحد پر تعینات اپنے صیہونی فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ جب تک حزب اللہ کے جوان لبنان کی سرحد کے اندر ہیں، ان پر فائرنگ نہ کریں۔
صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے منگل کے روز خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے جوانوں کے بارے میں احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے سرحدوں پر تعینات اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ جب تک حزب اللہ کے جوان لبنان کی سرحد میں ہیں، اگر چہ مسلح بھی ہوں تب بھی ان پر فائرنگ نہ کریں۔
یہ حکم ایسی حالت میں جاری ہوا ہے کہ جب حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں نام نہاد جھڑپوں کے بارے میں صیہونی حکومت کے ڈرامے کو مسترد کر دیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع نے گزشتہ روز دعوی کیا تھا کہ صیہونی فوجیوں کی لبنان سے ملنے والی سرحد پر جھڑپیں ہوئی لیکن اس اعلان کے کچھ ہی گھنٹے بعد حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اس خبر کی تردید کر دی اور کہا کہ حزب اللہ کے جوانوں کی جانب سے ایک بھی گولی فائر نہیں ہوئی۔