مشرق وسطیلبنانمثالی شخصیات
آنحضرت (ص) کی اہانت سے فرانس نے ایک ارب مسلمانوں کی دل آزاری کی: حزب الله
حزب الله نے فرانس میں نبی رحمت، حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان اقدس میں فرانسیسی حکام کے ذریعے کی جانے والی توہین کی مذمت کی ہے۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب الله نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فرانس میں اسلامو فوبیا اور پیغمبرِ خاتم حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان اقدس میں توہین اور فرانسیسی حکومت کی جانب سے توہین کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی مذمت کی ہے۔
حزب الله کے بیان میں آیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ رسول اسلام (ص) کی توہین کریں۔ اسی کے ساتھ فرانسیسی حکام کو مشورہ دیا کہ عقل و منطق کے مد نظر دوسرے ادیان کا احترام کریں تا کہ دنیا میں کشیدگی کا ماحول پیدا نہ ہو۔