
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، ایران کی صلاحیتوں اور ترقی سے تشویش میں مبتلا ہیں اسی لئے وہ ایران کے خلاف صف آراء ہو گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے محکمہ خارجہ کے اعلی عہدیداروں اور سنئیر نائب صدر اسحاق جهانگیری کی موجودگی میں ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عوام پر بعض ممالک اور غیر ملکی گروہوں کی جانب سے دباؤ ڈالنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں کی جانب سے آج تک جتنا دباؤ ایران پر ڈالا جا رہا ہے شاید ہی کسی ملک پر ڈالا گیا ہو۔