ایرانمشرق وسطی

امریکہ کو ایران کےخلاف عائد تمام پابندیوں کو اٹھانا ہوگا: وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نام نہاد بے مقصد ایران مخالف پابندیوں کے کچھ حصے کی منسوخی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد 2231 کے مطابق امریکہ کو ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران کیخلاف عائد تمام پابندیوں کو اٹھانا ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج بروز منگل بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے نام نہاد بے مقصد ایران مخالف پابندیوں کے کچھ حصے کی منسوخی کی خبر کی اشاعت کو بے بنیاد اور خاص مقاصد کے حصول کیلئے قرار دیا۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے درمیان تنازع کی وجہ بھی امریکی پابندیوں سے متعلق پالیسی کی شکست سے تعلق ہو تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے اہم بات یہ ہے کہ ایران مخالف امریکی پابندیاں غیر قانونی اور جابرانہ ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کہ قرارداد 2231 کے مطابق امریکہ کو ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران کیخلاف عائد تمام پابندیوں کو اٹھانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button