ایشیاانسانی حقوقدنیافلسطینمشرق وسطی
صیہونی حملوں میں 218 فلسطینی شہید

صیہونی حملوں میں 218 فلسطینی شہید
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 218 ہو گئی اور 1200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
غزہ کی پٹی پر آج صبح اسرائیلی طیاروں نے ایک بارپھر شدید بمباری کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 218 ہو گئی اور 1200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ لڑاکا طیاروں نے غزہ میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نےکم از کم 70 حملے کیے، اسرائیلی میزائیل انتہائی گنجان آباد ساحلی علاقے میں گرے۔ دوسری جانب حماس نے بھی غزہ سے اسرائیلی آبادی پر جوابی راکٹ حملے کیے۔