ایرانمشرق وسطی

پڑوسی ملکوں کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا فروغ ایران کی ترجیحات میں شامل ہے: صدر روحانی

مسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کی تقویت کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے تہران میں پیر کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت روحانی نے کہا کہ علاقے کی قوموں کے تاریخی و ثقافتی بندھن، پڑوسی ملکوں کے درمیان تعاون کے زیادہ سے زیادہ فروغ اور علاقے کی قوموں اور حکومتوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے ایک مستحکم بنیاد ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ پڑوسی دوست اور برادر ملکوں کے ساتھ رہا ہے اور وہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دو طرفہ و علاقائی تعلقات کی توسیع کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے علاقے میں اقتصادی ہم آہنگی کوامن و امان کے تحفظ میں معین و مددگار قرار دیا۔

صدر مملکت نے علاقے کی قوموں کے دومیان رفت و آمد کی تقویت، سیاحت و مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ اور پڑوسی ملکوں کے درمیان بینکنگ اور مالی تعاون کی توسیع کو تعلقات کی ماضی سے کہیں زیادہ توسیع و تقویت کی راہ میں ایک اہم اور گرانقدر قدم بتایا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button