ایران کے جنوب مغربی علاقے میں ایران کے بارڈر سکیورٹی گارڈ اور مسلح اسمگلروں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کی سرحدی فورس کے کمانڈر لطف علی پاکباز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل شام خوزستان کے ہورالعظیم بحریہ کے سکیورٹی گارڈ اور مسلح اسمگلروں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس جھڑپ میں مسلح اسمگلروں کو بھی کافی جانی و مالی نقصان ہوا جس کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔