ایران کی سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر سید محمد حجازی نے تہران میں ’’غریب الوطن مجاہدین‘‘ کے زیرعنوان پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ پوری دنیا میں امریکی فوجی خوف و ہراس میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے فوری طور پر فرار ہونا چاہتا ہے اور علاقے سے انخلا کا اس کا یہ طریقہ اس خوف و ہراس کا مظہر ہے جو امریکی فوجیوں (دہشتگردوں) کو لاحق ہے۔
جنرل سید محمد حجازی نے کہا کہ اس وقت امریکہ ایسی تنہائی کا شکار ہے کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے جبکہ تحریک استقامت بدستور جاری ہے اور تجربے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ استقامتی محاذ نے ہمیشہ کامیابی حاصل کی ہے اور اس کی ترقی و پیشرفت کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے جبکہ دشمن کو ہمیشہ پستی اور ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔