ایرانمشرق وسطی

مذاہب کی آزادی کے بارے میں امریکی رپورٹ بے بنیاد ہے، امریکا اپنے گریبان میں جھانکے: تہران

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مذاہب کی آزادی کے بارے میں امریکیوں کی سالانہ رپورٹ کو دیگر ممالک کے داخلی امور میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ کی بنیاد، غلط معلومات ہیں اور یہ رپورٹ قابل مذمت ہے۔

سید عباس موسوی نے امریکی وزارت خارجہ کی اس سالانہ رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ایران کے سلسلے میں پوری طرح سے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خاص طور پر ایران میں یہودیوں کی صورت حال کے سلسلے میں جو باتیں کہی گئيں ہیں وہ پوری طرح سے غلط ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران میں آسمانی ادیان کے سلسلے میں پائے جانے والے قوانین کے منافی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button