ترکیعالمی یوم قدسفلسطینفوٹو گلریمشرق وسطی
أردوغان کی حکومت اور اسرائیل کے تعلقات میں اضافہ…!
اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات فلسطین اور فلسطینیوں کے ساتھ خیانت ہے. اسماعیل ہنیہ، سر براہِ تنظیمِ حماس
أردوغان کی حکومت اور اسرائیل کے تعلقات میں اضافہ
گزشتہ دن أردوغان کی حکومت نے اسرائیل کو طبی امداد بھجوانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ترک عوم نے بڑے پیمانے پر حکومت کی مذمت کی. واضح رہے کہ اس سے پہلے أردوغان کی حکومت نے مسلمانوں کے دشمن امریکہ کو بھی طبی امداد بھجوانے پر عوام نے بھرپور مذمت کی تھی. دوسری طرف ترکی میں طبی آلات کے وسائل کی کمی کی وجہ سے عوام پریشان ہے. ترک سوشل میڈیا کے مطابق عوام نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا کورونا وائرس صرف اسرائیل اور امریکہ میں ہے؟ یہ ہمدردی مسلمان ممالک کے ساتھ کیوں نہیں؟ واضح رہے کہ 2014 میں أردوغان کی حکومت کے اقتصادی وزیر نہاد زیبکچی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ؛ اگر اسرائیل میں کوئی بھی آفت آئے تو مدد کے لیے سب سے پہلے ترک حکومت پہنچے گی. اور اب چھے سال کے بعد یہ حقائق سامنے آرہیں ہیں.