اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران میں القاعدہ کے افراد کی موجودگی اور اس گروہ کے ایک عہدیدار کو قتل کئے جانے سے متعلق خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے اسے ایران کے خلاف امریکہ کی ابلاغیاتی جنگ کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ خطیب زادہ نے امریکی ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور صیہونی حکام کے ہالی ووڈ کٹ کے سیناریو کے دھوکے میں نہ آئيں۔
خطیب زادہ نے صیہونی میڈیا اور معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں، ایران میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کے ایک عہیدار کے قتل سے متعلق شائع شدہ خبر اور اس گروہ کے عناصر کی ایران میں موجودگی کی سختی کے ساتھ تردید کی اور امریکی ذرائع ابلاغ کو مشورہ دیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیلی حکام کی ہالیوڈ طرز کے سیناریو کے دھوکے میں نہ آئيں۔