یورپ

دہشت گرد شام میں کیمیائی حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، روس

شام میں روس کے ہم آہنگی کے مرکز کے سربراہ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد کیمیائی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مغربی شام میں قائم روسی ہم آہنگی کے مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ، ادلب کے علاقے جرجناز اور سراقب کے پناہ گزین کیمپوں پر کیمیائی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ادلب میں موجود دہشت گردوں کے پاس وافر مقدار میں کیمیائی اور زہریلا مواد موجود ہے جس کے ذریعے وہ کیمیائی بم تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
اس سے پہلے شامی ذرائع نے ادلب کے نواحی علاقے میں دہشت گرد گروہ تحریرالشام کے ذریعے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جانے کی خـبر دی تھی۔ شام میں موجود دہشت گرد اس سے پہلے خان شیخون اور غوطہ شرقی میں عام شہریوں کے خلاف کیمیائی حملے کر چکے ہیں۔
ان حملوں کا مقصد شامی حکومت پر کیمیائی حملوں کا الزام ‏عائد کر کے شام پر مغربی ملکوں کے فوجی حملوں کا راستہ ہموار کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button