ایران کی بحریہ نے خلیج فارس میں ایندھن اسمگلنگ کرنے والے ایک غیر ملکی جہاز کو پکڑلیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خلیج فارس میں ایندھن اسمگلنگ کرنے والے ایک غیر ملکی جہاز کو جس میں 3 لاکھ لیٹر تیل تھا پکڑلیا ہے جہاز پر پانامہ کا پرچم نصب تھا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں اپنے فرائض انجم دیتی ہے۔