مشرق وسطیانسانی حقوقایشیادنیافلسطین
اسرائیل کی دہشتگردی، 20 سالہ فلسطینی نوجوان شہید
نابلس میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان فرید علی حسن شہید ہوگیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ فلسطینی نوجوان فرید علی حسن نابلس کے قریب واقع دیہی علاقے قصرا میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین ہونے والے تصادم میں شہید ہوا۔
اسرائیلی فوجیوں نے انتہائی بے رحمی کے ساتھ فلسطینی نوجوان کے سینے میں گولی مار کر اسے شہید کردیا۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس کے بیتا ٹاؤن میں سیکڑوں فلسطینیوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد غیر قانونی اور جابرانہ صیہونی آبادکاری کے خلاف مظاہرہ کیا جس پر صیہونی فوجیوں نے دھاوا بول کر کم از کم تین سو فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد پلاسٹک کی گولیوں اور آنسو گیس کے شدید استعمال کے باعث زخمی ہوئے ہیں۔