اسلامی جمہوریہ قتایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین سید کمال خرازی نے شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سائنسی شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت نیز مادر وطن کے دفاع کیلئے ان کی کاوشوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شہید فخری زادہ کے سفاک قاتلوں سے انتقام لے گا۔
واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر کو ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب اسرائیل سے وابستہ دہشتگرد عناصر نے شہید کردیا۔