ایشیادنیاعربفلسطینمشرق وسطی

غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے مظاہرے

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں فلسطینیوں نے کل رات غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہرے کئے اور قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج کے مقابلے میں مقبوضہ علاقوں کے عوام اور استقامت کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اور صوتی بم( Stun grenade) کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطینیوں نے ہونے والے مظاہرے میں استقامتی محاذ سے مطالبہ کیا کہ صیہونیوں سے انتقام لینے کیلئے مقفبوضہ علاقوں کی جانب راکٹ حملوں کو جاری رکھیں۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کیلئے مسجد الاقصی کے دروازوں کو بند کر دیا اور انھیں مسجد الاقصی میں ماہ مبارک رمضان میں عبادت کرنے سے روک دیا جس پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں میں تصادم ہوا جس میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button