دنیاایرانمشرق وسطی

آئی اے ای اے کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے: ایران

آئی آر آئی بی نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے واضح کیا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی تمام رپورٹس اور اسکے ساتھ ہونے والی تمام خط و کتابت خفیہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں خفیہ معلومات کے تحفظ کے حوالے سے آئی اے ای اے کے کردار کے سلسلے میں ایران کو تحفظات رہے ہیں۔

ایران کے نمائندے کا کہنا تھا کہ قانونی جارہ جوئی سے قبل جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران کی خفیہ معلومات کو عام کرنے کا حق صرف ایران کو حاصل ہے۔

خیال رہے کہ جمعے کے روز بعض مغربی ذرائع نے یہ انکشاف کیا تھا کہ آئی اے ای اے نے اپنے رکن ممالک کو بتایا ہے کہ ایران، نطنز جوہری پلانٹ میں مزید پیشرفتہ سینٹریفیوجز آئی آر ٹو ایم نصب کرنا چاہتا ہے۔

یہ پہلا اتفاق نہیں کہ آئی اے ای اے نے ایران کے بارے میں خفیہ اطلاعات ذرائع ابلاغ کو دی ہوں۔

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے اس اقدام پر ماضی میں روس بھی معترض رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button