
ہمارے نمائندے کے مطابق اقتدار ننانوے فوجی مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ کے جوانوں نے ساحل، جنگی کشتیوں اور بحری جہازوں سے مختلف قسم کے میزائل اور تارپیڈو فائر کرنے کا تجربہ کیا اور شمالی بحر ہند میں موجود فرضی دشمن کے تمام اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر انہیں تباہ کر دیا۔
اقتدار ننانوے فوجی مشقوں کے ترجمان ایڈمیرل حمزہ علی کاویانی نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کروز میزائلوں کے حوالے سے انتہائی اعلی درجے کی توانائیوں کی حامل ہے اور ہمارے پاس سمندر میں چلائے جانے والے کروز میزائلوں کی بڑی رینج موجود ہے۔