ایرانمشرق وسطی

خطے میں دشمن کی تمام سرگرمیوں پر ہماری نظر ہے: ایرانی کمانڈر

ایران کے خاتم الانبیا ایر ڈیفنس مرکز کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے پڑوسیوں اور علاقے میں بیرونی افواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے قومی مفادات اور علاقے کی سلامتی کے تحفظ کے لئے ملک کی مسلح افواج اور خاص طور سے ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر پوری طرح آمادہ ہیں۔

ایران کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے پیر کے روز صوبۂ ہرمزگان میں فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مشترکہ دفاعی سسٹم کا معاینہ کیا۔

اس موقع پر بریگیڈیئر رحیم زادہ نے مسلح افواج کے ایرڈیفنس سسٹم کے فوجی کمانڈروں اور کارکنوں سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ علاقے میں اغیار کی موجودگی علاقے کی سلامتی کے تحفظ کی خلاف ورزی ہے اور ان کی کوئی بھی غیر عاقلانہ کاروائی علاقے کے تمام ملکوں کی سلامتی کو بڑے خطرے سے دوچار کر سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button