دنیافلسطینمشرق وسطی

اسرائیل کا غزہ پر اسلامی مزاحمت کے ٹھکانے پر ہوائی حملہ

اسرائیل کا غزہ پر اسلامی مزاحمت کے ٹھکانے پر ہوائی حملہ

فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل  نے بدھ کی صبح کو غزہ پر اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ کے ٹھکانے پر ہوائی حملہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اسرائيل کے جنگي طیاروں نے بدھ کی صبح کو غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس علاقہ میں فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کے قریب  یہودی بستیوں پر چھوڑے گئے  آگ کے غباروں کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل کا غزہ پر یہ پہلا ہوائی حملہ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button